ابنا: کابل سے موصولہ رپورٹ کے مطابق افغان صدر حامد کرزئي نے جمعرات کو حکومت، پارليمنٹ اور عدليہ کے ہنگامي اجلاس ميں کہا کہ جب سے امريکي فوجي افغانستان ميں آئے ہيں ، عوام ، پوليس اور فوج کے اہلکاروں ، علمائے دين اور بزرگان قوم کي بڑي تعداد ماري جاچکي ہے - انہوں نے کہا کہ افغانستان ميں مسلحانہ حملے بڑھ گئے ہيں - افغان صدر نے کہا کہ روز آنہ بيس سے پچيس سيکورٹي اہلکار ان حملوں ميں مارے جارہے ہيں -افغانستان کے صدر نے کہا کہ امريکا اور نيٹو کے فوجي افغانستان ميں امن قائم کرنے کي توانائي نہيں رکھتے - حامد کرزئي نے اسي کے ساتھ کہا کہ ملک ميں مالي اور دفتري بد عنواني اوج پر ہے اور عوام سخت پريشاني ميں ہيں - افغانستان کے صدر نے ايسي حالت ميں اس ملک ميں امريکا اور نيٹو کے فوجيوں کو امن قائم کرنے ميں ناتواں کہا ہے کہ ماہرين کا کہنا ہے کہ جب تک افغانستان ميں غير ملکي فوجي موجود ہيں، اس ملک ميں امن قائم نہيں ہوسکتا........./169
20 جون 2012 - 19:30
News ID: 323873
افغانستان کے صدر نے کہا ہے کہ امريکا اور نيٹو افغانستان ميں امن و آشتي قائم کرنے ميں ناکام رہے ہيں -